اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکڑ عون عباس بپی نے ادارے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کو ریڈ کریسنٹ اور ڈاکٹرز بیونڈدی بارڈرز جیسے اداروں کی طرح دنیا کی سب سے بہترین فلاحی تنظیم بنانے کا خواہاں ہوں۔ جمعہ کو اے پی پی سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انہیں پاکستان بیت المال کا ایم ڈی لگایا گیا ہے یہ ان کے لئے اعزازکی بات ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ان کے دل کے بہت قریب ہے انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہر دن گزرتا ہے انہیں ایک نئی خوشی اور طمانیت ملتی ہے جب بھی کسی سکول یا کالج کے بچوں ، کینسر کے مریضوں اور معاشرے کے غریب ترین افراد کو مالی امداد کے چیک جاری ہوتے ہیں تو انہیں بہت اطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی میں مشکلات حائل ہیں اکاؤنٹینٹ جنرل کے آفس کا طریقہ کار پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے فنڈز دیر سے ملتے ہیں اس حوالے سے وہ وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کرکے فنڈز کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی درخواست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کو دنیا کی سب سے
خبرنامہ
اکستان بیت المال کو ریڈ کریسنٹ اور ڈاکٹرز بیونڈدی بارڈرز جیسے اداروں کی طرح دنیا کی سب سے بہترین فلاحی تنظیم بنانےکاخواہاں ہوں،عون عباس
