خبرنامہ

اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

امرکا نے پاکیستان کا مذاق اڑایا ہے: احسن اقبال

اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا تھا: احسن اقبال

لاہور:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے اور اسے جہاں تک لے جانا ہے، اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ عوام کی گاڑی کو کوئی اناڑی کیسے منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو بدترین بحرانوں کا سامنا رہا۔ 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اور لوگ موم بتی جلانے پر مجبور تھے۔ توانائی پر سول وار کا خطرہ رہا، کراچی میں امن و امان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، بلوچستان میں قومی ترانہ پڑھنا اور قومی پرچم لہرانا ایک جرم ہو گیا تھا، لیکن اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بزنس مین کراچی چھوڑنا چاہتے تھے، رک گئے ہیں۔ اب 192 کارخانے کھل گئے ہیں۔ وہ پاکستان جہاں کوئی 10 ڈالر لگانے کے لیے تیار نہیں تھا، اب اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 5 کے بجائے 6 فیصد حاصل کریں گے، اگر پاناما کا ڈرامہ نہ ہوتا تو جی ڈی پی کی شرح 6 اعشاریہ 2 سے 6 اعشاریہ 5 تک جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں 11 ہزار میگا واٹ توانائی پیدا کی ہے۔