خبرنامہ

ایرا میں کل 104 افراد کام کر رہے ہیں، گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19 کے 9، گریڈ 17 اور 18 کے 21 اور گریڈ 16 کے 10 افسران ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ایرا میں 104 افراد کام کر رہے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایرا میں گریڈ 20 کے تین، گریڈ 19 کے 9، گریڈ 17 اور 18 کے 21 اور گریڈ 16 کے 10 افسران کام کر رہے ہیں۔ سینیٹر جاوید عباسی اور دیگر ارکان کے سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ 15 سال ایرا نے اگر کچھ نہیں کیا تو اس کی انکوائری بھی کرائیں گے۔