اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے دل آزاری ہو‘ مراد سعید نے پارلیمنٹ سے باہر آکر جو کیا وہ مناسب نہیں تھا‘ مراد سعید اپنے والدین کی عزت کرتے تو میری بھی کرتے‘ مراد سعید کے عمل پر پوری اسمبلی شرمندہ ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے والدین کی تربیت کا ان پر اثر ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے دل آزاری ہو مراد سعید نے باہر آکر جو کیا وہ مناسب نہیں تھا۔ مراد سعید پہلے سپیکر قومی اسمبلی سے الجھے۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید اپنے والدین کی عزت کرتے تو میری بھی کرتے مراد سعید سے بڑے تو میرے بچے ہیں۔ میں نے مراد سعید کے لیڈر کو غدار نہیں کہا مراد سعید کے اس عمل پر پوری اسمبلی شرمندہ ہے۔ (ن غ)
خبرنامہ
ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے دل آزاری ہو، جاوید لطیف
