اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزارت داخلہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے ، ایف سی اہلکارکی ریٹائرمنٹ کی عمر میں دس سال کا اضافہ بھی کر لیا گیا ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیرداخلہ ایف سی کی تنخواہوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ایف سی کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی سمری تیار کر کے وزیراعظم کو منظوری کے لئے ارسال کی ہے ۔سمری کی منظوری کے بعد ایف سی اہلکار کی تنخواہ 17ہزار سے بڑھ کر 30ہزار ہو جائے گی ۔ ایف سی کے لئے دیگر فورسز کی طرح سپیشل ڈیوٹی الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ تنخواہوں کے لئے 5ارب مانگے گئے ہیں ۔ ایف سی اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی عمر35سے بڑھا کر 45سال کر دی گئی ہے ۔
خبرنامہ
ایف سی کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کی سفارش، سمری وزیراعظم کو ارسال
