خبرنامہ

ایوان بالا کے انتخابات دو مارچ 2018 کو ہوں گے

ایوان بالا کے انتخابات دو مارچ 2018 کو ہوں گے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایوان بالا کے انتخابات دو مارچ 2018 کو منعقد ہوں گے ، ذرائع کے مطابق الیکشن کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ الیکشن میں منتخب ہونے والے اراکین 11 مارچ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔ اس حوالے سے دنیا نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 11 مارچ 2018 کو ایوان میں موجود 52 سینیٹرز کی آئینی مدت پوری ہوجائے گی۔
ان میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اعتزاز احسن، اسحاق ڈار، مشاہد حسین سید، اعظم سواتی، طلحہ محمود، شاہی سید، الیاس احمد بلور، فرحت اللہ بابر، روبینہ خالد، سردار ذوالفقار کھوسہ، آصف کرمانی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، طاہر مشہدی، فروغ نسیم، تاج حیدر، کامران مائیکل، عثمان سیف اللہ، حافظ حمد اللہ، اسرار اللہ زہری کے نام قابل ذکر ہیں۔ ایوان بالا کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔