کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور۔21 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ’’ایک ہنر ایک نگر‘‘ ہنر مند افراد کی تیار کردہ مصنوعات کے فروغ‘ ان کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشاں ہے‘ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ مصنوعات مستقل بنیادوں پر تیار ہوں اور انہیں ملکی و غیر ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہو۔ وہ جمعہ کے رور ٹولنٹن مارکیٹ آرٹ گیلری میں ’’آہن‘‘کے زیر اہتمام مصنوعات کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد نہ صرف ہنر مندی کوفروغ دینا ہے بلکہ دور دراز علاقوں کے ہنر مند افراد کی مصنوعات کی مارکیٹ تک رائی ممکن بنانا ہے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایک ہنر ایک نگر ایسی خواتین کو بھی تربیت فراہم کر رہی ہے جو سینکڑوں خواتین کو روزگار فراہم کرکے مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہنر مند افراد کی بنائی گئی مصنوعات کو نہ صرف مقامی سطح پر فروغ دیا جائے بلکہ ان کو ایسے اداروں کے ساتھ منسلک کردیا جائے تاکہ یہ مصنوعات برآمد بھی ہوں اور ان کی غیر ملکی نمائشوں میں بھی پذیرائی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ نمائش میں تمام صوبوں سے ہنر مند افراد نے شرکت کی اور ان کی مصنوعات کی نمائش ہوئی۔ ہماری کوشش ہے کہ ان کی مصنوعات سے استفادہ حاصل کیا جائے۔
خبرنامہ
’’ایک ہنر ایک نگر‘‘ ہنر مند افراد کی تیار کردہ مصنوعات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے‘ جتوئی
