خبرنامہ

بابرمیزائل، پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صلاحیت حاصل ہے، خرم دستگیر

بابرمیزائل، پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صلاحیت حاصل ہے، خرم دستگیر

راولپنڈی: (ملت آن لائن) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ بابرمیزائل کے کامیاب تجرہ سے پاکستان کو قابل اعتماددفاعی صلاحیت مل گئی۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نے پاکستان نیوی کے ملکی تیارکردہ آبدوز سے داغے گئے 450کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل بابر کے کامیاب ترین تجربہ کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی ملک میں خودانحصاری سے تیارکردہ کم ازکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کی تائید ہے۔وزیردفاع نے کامیاب ترین میزائل تجربہ پرسائنسدانوں،انجینئرز اورسٹریٹجک سائنس اداروں کے عملہ کے ساتھ ساتھ نیول سٹریٹجک فورس کمانڈ کی بھی ستائش اورتعریف کی ۔