خبرنامہ

بجٹ پیش کرنے سے متعلق پارٹی کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں، رانا افضل

بجٹ پیش کرنے سے متعلق پارٹی کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں، رانا افضل

اسلام آباد (ملت آن لائن+اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کا پارٹی نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام کرتا ہوں، میں پانچ سالوں میں اسی فلور پر وزارت خزانہ کا چہرہ تھا، بجٹ سفارشات کی تیاری کے لئے 100 سے زائد اداروں کے ساتھ بات چیت کی، زراعت سمیت دیگر شعبوں کے لئے متوازن بجٹ ہے کاروباری طبقہ پورے سال کی سرمایہ کاری کرتا ہے، چار ماہ کیلئے بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کی حکومتی بنچز کے حق میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، واک آؤٹ کیا۔ پارٹی نے بجٹ پیش کرنے سے متعلق پارٹی نے جو بھی فیصلہ کیا اس کا احترام کرتا ہوں، میں پانچ سالوں میں قومی اسمبلی کے اسی فلور پر وزارت خزانہ کا چہرہ تھا۔ وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے، چھٹے بجٹ کی تیاری کیلئے 100 سے زائد اداروں سے بات چیت اور مشاورت کی گئی۔ رانا افضل نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر شعبوں کیلئے خوش آئند بجٹ ہے، کاروباری طبقہ پورے سال کی سرمایہ کاری کرتا ہے، چار ماہ کیلئے بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بجٹ عوام دوست ہے، آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آ رہی ہے، یہ ایک تسلسل تھا اسے چھ ماہ کے عرصہ کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا تھا، اس طرح ملک نہیں چلتے، ہم نے بجٹ دے دیا، اگر آنے والی حکومت اس میں کمی بیشی کرنا چاہتی ہے تو وہ کر سکتی ہے۔