بددیانت ہوں نہ تفتیش کا ڈر، نیب سے تعاون کو تیار ہوں، سائرہ افضل تارڑ
اسلام آ باد۔:(ملت آن لائن) وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے وہ بددیانت نہیں اور نہ ہی تفتیش یااحتساب سے ڈرتی ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ نیب پریس ریلیزمیں اپنا نام دیکھ کر حیرت اور افسوس ہوا لیکن ضمیرمطمئن ہے، کسی قسم کابوجھ نہیں۔ میری 10 سالہ سیاسی زندگی میں کسی نے انگلی نہیں اٹھائی، کوئی کچھ بھی کہے وہ بددیانت نہیں، تفتیش یااحتساب سے نہیں ڈررہیں، وہ اوران کی وزارت نیب کیساتھ مکمل تعاون کوتیارہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خودکو احتساب کیلئے پیش کیااسے لیے وہ بھگت رہے ہیں۔ وفاقی وزیرصحت نے گزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کوخط لکھ رہی ہوں کہ 15 روزمیں یہ جانچ پڑتال مکمل کریں۔