خبرنامہ

برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔جمعرات کو ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کو ہم سب کا پاکستان مہم چلانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اس مہم سے پوری قوم متحدہوئی ہے ،مہم نے برج الخلیفہ پر پاکستانی جھنڈے کو روشن کرنے میں معاونت کی ،ہم سب کا پاکستان مہم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔