خبرنامہ

برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں شاندار مواقع ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں شاندار مواقع ہیں،برطانیہ کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں فروغ چاہتے ہیں،دونوں ملکوں کا ادارہ جاتی تعاون مضبوط تعلقات کا عکاس ہے،پاکستان افغان مفاہمتی امن عمل کی بھرپور حمایت کرتاہے،خطے میں امن و استحکام کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔منگل کو برطانوی سیکرٹری داخلہ امبررد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات تاریخی اور مضبوط عوامی رابطوں کی بنیاد پر ہیں،دونوں ملک تجارت،امن و استحکام اور ترقی کیلئے تعاون کر رہے ہیں،دونوں ملکوں کا ادارہ جاتی تعاون مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں فروغ چاہتے ہیں،برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں شاندار مواقع ہیں۔وزیراعظم نے برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے اقدامات کی تعریف کی۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی امن عمل کی بھرپور حمایت کرتاہے،خطے میں امن و استحکام کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر برطانوی سیکرٹری داخلہ امبررد نے کہا کہ برطانیہ علاقائی امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔۔۔۔(خ م)