خبرنامہ

بزدلانہ حملے میں دہشت زدہ نہیں کرسکتے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) چیف آف شماریات آصف باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا،بزدلانہ حملے میں ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے۔بدھ کو چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کے عملے پر حملے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے،مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرلی جائے گی۔