خبرنامہ

بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے، ترجمان ریلوے

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان ریلوے نے بڑی عید پر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق مفت سفر کی سہولت 22 اور 23 اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی، 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25 فیصد کی خصوصی رعایت دے گا۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں خصوصی ر عایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔