خبرنامہ

بلاول ابھی سیاست میں نئے ہیں؛ مریم اورنگزیب

کراچی: (ملت+اے پی پی) پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نئے ہیں، اپنے چار مطالبات پر وارننگ دینے کے بجائے وزیر اعظم سے ملکر مسائل کو حل کریں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کا وقت ضائع نہ کریں، وہ اقتدار کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے سیفٹی بل جلد ایوان میں پیش کیا جائیگا، مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوال ہونے چاہیں مگر کردارکشی سے گریز ہونا چاہئے۔ اس سے قبل، وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کراچی پہنچنے پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔