خبرنامہ

بلاول کو بچہ سمجھ کر نظرانداز ہی کرینگے: مریم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید اس کی بھلائی نہیں چاہتے، بلاول جب اخلاق سے گری ہوئی بات کریں گے تو لوگ اسے بچہ سمجھ کے نظرانداز ہی کریں گے، ان کے آج کے اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کو انکا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما میں وزیر اعظم کا نام ہی نہیں البتہ بھٹو خاندان کا نام ضرور ہے، اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسہ کر رہے ہیں یہ ہی ن لیگ کی فتح ہے۔