خبرنامہ

بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو ارب 70 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

بنیادی سہولیات

بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو ارب 70 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو ارب 70 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ ہمارے دور میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے کوئی فنڈز کا مسئلہ نہیں رہا۔ ہم نے پہلے مرحلے میں 22 اور پھر 2.7 ارب روپے کی لاگت سے 200 سکولوں کی مرمت کی۔ یہ سکول گراؤنڈ‘ کلاس روم کی بہتری‘ ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لئے ہے‘ یہ منصوبہ جاری ہے۔ یہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے شروع کیا گیا تھا۔