اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج دہشت گردی کا دوسرا نام ہیں‘ لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم میں بھارتی فوج کی نہتے اور معصوم بس مسافروں پر فائرنگ اور گولہ باری قابل مذمت ہے‘ عالمی برادری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی گرتی ہوئی مقبولیت بچانے کے لئے مودی پر جنگی جنون سوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔ (ن غ)
خبرنامہ
بھارتی افواج دہشت گردی کا دوسرا نام ہیں: کرمانی
