خبرنامہ

بھارتی افواج کی سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے،بھارت ایل او سی پر کشیدگی کے زریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،مادروطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے،بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک ہے،ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی بڑھانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بھارتی قبضے کیخلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،بھارتی حکومت نوشہ دیوار پڑھنے میں ناکام ہوچکی ہے،بھارت ایل او سی پر کشیدگی کے زریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلند کیلئے خصوصی دعا کی،مادروطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔