اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ کشمیریوں کے ساتھ کھیلی جانے والی خون کی ہولی بند کی جائے ‘ اقوام متحد کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے ‘ مسئلہ کشمیر سے متعلق ہماری کاوشوں کے نتائج ضرور نکلیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی فوج معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی بربریت کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھیلی جانے والی خون کی ہولی بند کی جائے۔ اقوام متحد کی قرار دادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق ہماری کاوشوں کے نتائج ضرور نکلیں گے۔