خبرنامہ

بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کیلئے خطر ہ ہے: ایاز صادق

انقرہ /اسلا م آباد(ملت + آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صر ف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ، پاکستا ن نے ہمیشہ تحمل اور بر داشت کا مظاہر ہ کیا ہے اور مسلسل کسی بھی جوابی کاروائی سے اجتناب کر رہا ہے تا ہم اگر بھا رت کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پوری پاکستانی قوم مل کر اس کا جواب دے گی ، پاکستانی قوم اور افواج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے متحد اور ہمہ وقت تیارہیں ۔ وہ گزشتہ روز اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین پی یو آئی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے 36ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں 57اسلامی ممالک کی پارلیمان کے سپیکر ،چیئرمین ،صدور اور نمائندہ تنظیموں نے شر کت کی ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام میں اشتعال پیدا کرنے والی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے بغیر امن واستحکام قائم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے شر کاء کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صر ف بر صغیر بلکہ پورے خطے کی تر قی وخوشحالی صرف ایک خواب بن کر رہ جائے گا اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر سے پہلوتہی کی۔ ا نہوں نے کہا کہ بھارت کو خطے کے امن واستحکام کے لیے کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھارت کی جارحیت پسندی پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہوکہاکہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بھارت پر ہوگی ۔سر دار ایاز صادق نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری جنرل پی یو آئی سی سے مستقل انسانی حقو ق کمیشن یا یواین ایچ سی آر جنیوا کے ساتھ مشترکہ کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔سپیکر نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی طر ف سے ظلمانہ کاروائیوں جن میں نہتے عوام پرپیلٹ گن اور شارٹ گن سے بلا اشتعال فائرنگ، ایمبولسنز، ہسپتالوں اور جنازوں پر حملے، کرفیو کا نفاذ، حریت کانفرنس کی قیادت کی نظر بندی، ایمنسٹی انٹر نیشنل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے دفاتر کی تالا بندی، میڈیا کا بلیک آؤٹ اور یو این ایچ آر سی کے فیکٹ فائنڈنگ میشن کو مقبوضہ وادی میں اجازت نہ دینا شامل ہے جو بھارت کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری تحریک کو دبانے کے لیے کر رہا ہے کی شدید مذمت کی ۔سر دار ایاز صادق نے اجلاس کے شر کاء کو بھارتی فوج کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور آزادی کی تحریک میں شہید کیے جانے والوں کے اعداد شمارسے آگاہ کیا اور کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے درندگی، حیوانگی اورپلیٹ گن کے ذریعے نا بیناں بنائے جانے والے بچوں کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے ۔انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیر ی خواتین اور بچوں پر بھارتی افواج کی طر ف سے بیہمانہ تشدد پوری دنیاکے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طر ف سے مظلوم کشمیری عوام پرظالمانہ کاروائیاں تمام مقامی اور بین الااقومی قوانین کی کھلی خلاف ورز ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیکولر ریاست کی جھوٹے دعوایدار بھارت میں کشمیری عوام کو عید کی نماز پڑھنے اور دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے تک کی اجازت نہیں ۔انہوں نے بھارتی جنگی جنون کو تحریک آزادی کشمیر جس کوبرہان وانی کی شہادت سے ایک نیا ولولہ حاصل ہوا ہے کو دبانے کی سازش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طر ف سے تحریک آزادی کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش بدنیتی پر مبنی ہے ۔سر داز ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نہ کبھی ماضی میں مسئلہ کشمیر کے اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کے تحت پر امن حل کے موقف سے پیچھے ہٹا ہے اور نہ کبھی مستقبل میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گا ۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے عالمی برادری پر کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لینے اور کشمیر میں ہونے والی انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کو بند کروانے اور مذمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے بھارت کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کہا