اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس علماء آزاد کشمیر کے زیر انتظام کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار یوسف نے کہا کہ بھارتی افواج معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
خبرنامہ
بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، محمد یوسف
