خبرنامہ

بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے،اس کی ہر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: خواجہ آصف

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے،اس کی ہر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بولنے کیلئے ہمیں کسی کی فرمائش کی ضرورت نہیں،نوازشریف ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں انشاء اللہ اب بھی سرخرو ہوں گے،ہم کہیں نہیں جارہے شور مچانے والے شورمچاتے رہیں گے۔جمعرات کو وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف گذشتہ تین برس سے ملکی ترقی میں مصروف ہیں،نوازشریف ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں،ہم کیس نہیں جارہے،شور مچانے والے شور مچاتے رہیں گے،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے،اس کی ہر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،اس کے خلاف بولنے کیلئے ہمیں کسی کی فرمائش کی ضرورت نہیں۔