اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں تنہا نہیں کر سکتا ‘ ہم امریکہ کے ڈور مور کو نہیں مانتے‘ داعش کے لوگ یہاں آ سکتے ہیں ان سے خطرہ ہے۔ وہ جمعرات کو سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ بھارت ہمیں تنہاء نہیں کر سکتا ۔ داعش کے لوگ یہاں آ سکتے ہیں اور ہمیں ان سے خطرہ ہے۔ داعش کے لوگ افغانستان میں جمع ہو چکے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ غیر مستحکم افغانستان خطے کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ کے ڈو مور کو نہیں مانتے۔ ہم اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر خارجی مسائل بہت سے ہیں۔ ۔۔۔(رانا)ا
خبرنامہ
بھارت ہمیں تنہا نہیں کر سکتا ‘ ہم امریکہ کے ڈور مور کو نہیں مانتے: اعزاز
