اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں جبکہ حسن نواز بیرون ملک سے آکر یہاں پیش ہوگئے ہیں۔دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے۔ ہم اداروں کی تذلیل کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، حکومتی اداروں کی تذلیل اوروں نے کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو اوئےآئی جی اور اوئے ایس پی تک کہا گیا، یہ بھی کہا گیا 146اوئے ایس پی تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔رہنمان لیگ نے بتایا کہ اسلام آباد میں پولیس والوں پر تشدد پوری دنیا نے دیکھا، پولیس پر تشدد کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چل رہا ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہمارا حق اپنی جگہ موجود ہے، اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
خبرنامہ
تاثر دیا جارہا ہے ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے، دانیال عزیز
