اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے کہا ہے کہ تاریخ پر تاریخ کا ڈرامہ عمران خان کی ناکامی کا اعلان ہے، عمران خان کے اپنے صوبے کے عوام ان کے خلاف سراپاحتجاج ہیں اور وہ اسلام آ باد بند کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ، ایسا خواب تو ملک دشمن ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے پیر کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اپنے صوبے کے عوام ان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، اسلام آباد بند کرنے کا خواب ملک دشمنو ں کا ہے اورکسی کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اسلام آباد میں روزگار زندگی بند کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھیننا چاہتا ہے۔ عمران خان پی ٹی آئی کے سیاسی تابوت میں آخری کھیل ٹھونکنے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ پر تاریخ کا ڈرامہ ان کی نا کامی کا اعلان ہے۔
خبرنامہ
تاریخ پر تاریخ کا ڈرامہ عمران خان کی ناکامی کا اعلان ہے، دانیال عزیز
