خبرنامہ

تاپی منصوبے پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی،کوشش ہے یہ ہمارے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچے،وزیر پٹرولیم

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے تاپی منصوبہ ہمارے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ وزارت تیل و گیس ترکمانستان اور پاکستان کی وزارت توانائی کے مابین ایندھن اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے 16 مارچ 2017ء کو دستخط کئے گئے تھے اس پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی، یہ ایم او یو پانچ سالوں کے لئے ہے، کوشش ہے ہمارے دور میں تاپی کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔ جو سابق حکومت نہیں کر سکی کوشش کریں گے کہ ہم کریں۔