صوابی (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے واضح کر دیا کہ ملک میں تبدیلی کنٹینر پر چڑھنے سے نہیں بلکہ محنت اور عملی کام سے آتی ہے ۔ آج وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بدل رہا ہے پنجاب میں میٹرو سروس کو جنگلہ بس قرار دینے والے آج پشاور میں میٹرو بس بنانا چاہتا ہے گلگت سے چترال اور چکدرہ ایک نیا روٹ کاریڈور منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ جمعہ کی شام کرنل شیر کلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس میں سیاسی شخصیات سابق ایم پی اے حاجی جان بہادر خان، شیراز اکرم باچا اور دیگر نے اپنے گروپ سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کاا علان کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں پوری دنیا یہ کہہ رہی تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو گا لیکن آج میاں نواز شریف کی مد برانہ سوچ اور صلاحیتوں سے پاکستان کی زر مبادلہ کے ذرخائر چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے ہماری حکومت کی عملی اقدامات سے دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی آچکی ہے عوام وہ دن نہیں بھولے جب ملک بھر میں صبح شام دہشت گردی کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم لوگ شہید وزخمی ہو رہے تھے ۔ عمران خان کی قسمت میں رونا اور کرپشن جب کہ میاں محمد نواز شریف کی قسمت میں موٹر وے ، بجلی کے منصوبے اور میگا پراجیکٹ ہے کے پی کے کے عوام نے ریفرنڈم میں جس طرح پاکستان کا ساتھ دیا تھا آئندہ انتخابات میں میاں نواز شریف کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوئی ہے حالانکہ جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملی تو ملک کے حالات انتہائی گھمبیر تھے۔ سی پیک کے بدولت چین کے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے ڈی آئی خان کے مقام پر مغربی روٹ کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت نے ڈی آئی خان سے بر ہان تک سی پیک کے منصوبے میں شامل کرنے کا جو مطالبہ کیا تھا وہ پورا کر دیا خیبر پختونخوا میں دیا میر بھاشا ڈیم اور لواری ٹنل مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی عملی اقدامات سے بن رہا ہے ۔ چترال ، اپر کرم اور تنگی ڈیم کے منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے شہباز شریف نے گیارہ ماہ کے دوران میٹرو سروس کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا دیا پی ٹی آئی کے عمران خان آج مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی ترقی اور میگا پراجیکٹ کے منصوبوں سے پریشان نظر آرہے ہیں مسلم لیگ کی حکومت نے تین سال کے دوران دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہے جب کہ عمران خان کی صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کر سکی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو میاں نواز شریف کی ترقی کے منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہے میاں نواز شریف نے نہ صرف ملک کی معیشت کو مضبوط کر دیا اور اب پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے خیبر پختونخوا مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں جو تحریک شروع کی ہے یہ تحریک پاکستان کا جذبہ ہے آنے والے دور میں کے پی کے سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ۔ صوابی میں اربوں روپے کی لاگت سے پیہور ہائی لیول کنال کی توسیعی منصوبے سے سوا دو لاکھ بنجر اراضی سیراب ہو جائے گی صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام بڑے بڑے منصوبے میاں نوا ز شریف نے شروع کی ہے جب کہ عمران خان کی صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ نہیں لایا
خبرنامہ
تبدیلی کنٹینر پر چڑھنے سے نہیں محنت اور عملی کام سے آتی ہے: احسن اقبال
