خبرنامہ

تحریک انصاف اداروں پر دباؤڈالنا چاہتی ہے ، ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اداروں پر دباؤڈالنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں کے متعلق سوال کر رہا ہے‘ تحریک انصاف کے لوگ وہی کرتے ہیں جو عمران خان نے ان کو سکھایاہے ‘عمران خان سے سوال کیا جائے تو وہ گالی دیتے ہیں‘ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی انتشار اور فساد سے بھری زبان بولیں اور ہر فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہو‘عمران خان صاحب کبھی تو وہ اقدام کریں جو پاکستان کو اور پاکستان کے لوگوں کے حق میں بہتر ہو۔ پیر کو اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی سے گفتگو میں میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پہلے کبھی نہیں ہوئیں ، تحریک انصاف ہمیشہ اپنی مرضی کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ سے بھی غیر حاضر رہی ، تحریک انصاف اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں سے متعلق سوال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ وہی کرتے ہیں جو عمران خان نے ان کو سکھایاہے پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں تلاشی اور جواب دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کی تضحیک کرتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب سے سوال کیا جائے تو وہ گالی دیتے ہیں عمران خان صاحب چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی انتشار اور فساد سے بھری ہوئی زبان بولیں اور ہر فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہو عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے اندر ہر قسم کے ریفارمز اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور اس کے کیے ہر قسم کا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان کے اندر پاکستان کے ریاستی اور آئینی ادارے مستحکم ہورہے ہیں اور وہ اپ کی تضحیک ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ سپیکر ایاز صادق نے ہمیشہ کی طرح ایک دفہ پھر مثبت کردار ادا کیا اور الیکشن کمیشن کو پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی میں واپس لائے جیسے پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لائے تھے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب کبھی تو وہ اقدام کریں جو پاکستان کو اور پاکستان کے لوگوں کے حق میں بہتر ہو۔ (ن غ)