خبرنامہ

تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے، عابد شیر علی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی )وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے گذشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے،تحریک انصاف نوازشریف اور ملکی ترقی سے خائف ہے،عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،اربوں روپے لوتنے والوں کو تاج پہنائے گئے،ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں پر الزامات لگائے گئے،کرپشن کا ایوارڈ کسی کو ملا تو وہ آصف زرداری کو ملے گا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف نے گذشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے،عدالتیں ثبوتوں پر فیصلے کرتی ہیں،الزامات پر نہیں،عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوازشریف اور ملکی ترقی سے خائف ہے،اربوں روپے لوتنے والوں کو تاج پہنائے گئے،ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں پر الزامات لگائے گئے،عدالتیں اخباری تراشوں پر فیصلے نہیں کرتیں،کرپشن کا ایوارڈ کسی کو ملا تو وہ آصف زرداری کو ملے گا۔