خبرنامہ

تحریک انصاف کے بلند وبالا دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے آچکے: خواجہ آصف

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بلند وبالا دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں، پاناما کیس پر عدالت عظمی سے انصاف ملے گا اور یہ عوام کی فتح ہو گی۔پی ٹی وی کے مطابق پیر کو پاناما پیپرز کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما کیس بتدریج آگے بڑھ رہا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جو بلند وبالا دعوے کیے گئے تھے وہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو کر عوام کے سامنے کھل کر آچکے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاناما کیس کے حوالے سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ اور ہر فورم پر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو چکی ہے اور دونوں فریقین عدالت عظمی کے سامنے ہیں۔ وزیر دفاع نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے قبل کیسوں میں بھی عدالت سے انصاف ملا ہے ،آئندہ بھی انصاف ملے گا اور یہ عوام کی فتح ہو گی۔