اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے لعن طعن سے اداروں کو نقصان ہورہا ہے،تحریک انصاف کی حالت پانی سے باہر آکر تڑپتی مچھلی جیسی ہے،پہلے کہتے تھے ان کے پاس ثبوت ہیں اب کہتے ہیں الزام ہیں،عوام نے تحریک انصاف کو بار بار مسترد کیا،وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے۔وہ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نعیم بخاری نے انکشاف کیا کہ وہ اسٹپنی وکیل ہیں،اصل وکیل حامد خان ہیں،نعیم بخاری کے جواب پر عمران خان نے اپنا سرپکڑ لیا،پہلے کہتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں،اب کہتے ہیں الزام ہیں،عوام نے تحریک انصاف کو بار بار مسترد کیا،تحریک انصاف پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کے وکیل اپنے رہنما کی طرح بار بار قلابازی کھا رہے ہیں،تحریک انصاف کی لعن طعن سے اداروں کو نقصان ہورہا ہے،تحریک انصاف نے اسی پارلیمنٹ کے گیٹ توڑے ،قبریں کھودیں اور کفن پہنے،تحریک انصاف کی حالت پانی سے باہر آکر تڑپتی مچھلی جیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے،وزیراعظم کو اختیارات بھی پاکستان کے عوام نے دیئے ہیں،عمران خان کو نظر آرہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات نہیں جیت سکیں گے،سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا اور اب اسی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
خبرنامہ
تحریک انصاف کے لعن طعن سے اداروں کو نقصان ہورہا ہے:دانیال
