خبرنامہ

ترجمان دفتر خارجہ کی چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے‘ فائرنگ میں پندرہ سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج نے چافار گاؤں میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے پندرہ سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ (ن غ)