خبرنامہ

ترقیاتی منصوبے: 89ارب 37کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 89ارب 37کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے ایک کھرب 99ارب روپے مختص کئے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 51 ارب ‘ ایرا کے لئے 10ارب ‘ پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7ارب 94کروڑ اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔