اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے صحت کے عالمی دن پر کہا ہے کہ ترقی کا خواب صحت مند قوم کی تعمیر کے بغیر ناممکن ہے،ہماری حکومت نے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا آغاز کیا،جس کا مقصد مستحقین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے،یہ پروگرام 16اضلاع تک پھیل چکا ہے اور 16لاکھ سے زائد خاندان اس کا حصہ بن چکے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ 18ہزار سے زائد افراد کا علاج بھی ہوچکا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے عالمی یوم صحت پر اپنے پیغام میں کہا کہ سماجی شعبہ کی ترقی میں صحت کا شعبہ ہماری خصوصی ترجیح ہے،ترقی کا خواب صحت مند قوم کی تعمیر کے بغیر ناممکن ہے،ہماری حکومت نے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا آغاز کیا،اس ہیلتھ پروگرام کا مقصد مستحقین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے یہ پروگرام 16اضلاع تک پھیل چکا ہے اور اب تک 16لاکھ سے زائد خاندان اس کا حصہ بن چکے ہیں،اس پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں میں مبتلا18ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ذہنی امراض بالخصوص تناؤ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اقدامات لائق تحسین ہیں،یہ بات قابل تشویش ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 40لاکھ افراد ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،پاکستان میں انسانی وسائل کا بڑا حصہ ذہنی تناؤ سے متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذہنی امراض آسانی سے قابل علاج ہیں،ہمیں بنیادی سطح پر صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،ازخود فیصلوں کی بجائے ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
ترقی کا خواب صحتمند قوم کی تعمیر کے بغیر ناممکن ہے
