خبرنامہ

ترکمانستان سے پاکستان اوربھارت تک گیس پائپ لائن پر ترکمانستان کی حدود میں تعمیر مکمل

ترکمانستان سے

ترکمانستان سے پاکستان اوربھارت تک گیس پائپ لائن پر ترکمانستان کی حدود میں تعمیر مکمل

اسلام آباد (ملت آن لائن) افغانستان کے راستے ترکمانستان سے پاکستان اوربھارت تک بچھائے جانے والی گیس پائپ لائن (تاپی) منصوبہ کے تحت ترکمانستان کے حدود میں پائپ لائن کی تعمیرکاکام مکمل ہوگیا ہے اورمنصوبے کا سنگ بنیادآج (جمعہ کو) ترکمانستان کے سرحدی شہرسرحت آباد میں رکھا جائے گا، سنگ بنیادرکھنے کی تقریب کے بعد منصوبے کے رکن ممالک پاکستان، بھارت، افغانستان اورترکمانستان کی رہبرکمیٹی (سٹیئرنگ کمیٹی) کااجلاس ترکمانستان کے شہرماری سٹی میں ہوگا۔انٹرسٹیٹ گیس سسٹم پرائیوٹ لیمیٹڈ(آئی ایس جی ایس ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹرمبین صولت ، جوتاپی منصوبہ کے تحت دوطرفہ اورکثیرجہتی اجلاسوں میں شرکت کیلئے ترکمانستان میں ہیں، نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ کے حوالے سے یہ ایک تاریخی اورمثبت موڑہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس منصوبے پر عمل درآمد انٹرسٹیٹ گیس سسٹم پرائیوٹ لیمیٹڈ(آئی ایس جی ایس ایل)کرائیں گی ، کمپنی نے مارچ 2017سے فرنٹ اینڈانجنئیرنگ ڈیزائن کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اوراب تک تاپی منصوبہ پرعمل درآمد کے ضمن میں کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبہ سے پاکستان کوسستی اورماحول دوست ایندھن اورتوانائی کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے گا جس سے ملک کی اقتصادی اورسماجی ترقی کی رفتارکومزیدتیز کرنے میں مدد ملے گی۔مبین صولت نے منصوبہ کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی کی پیداوارکے استعداد میں نمایاں بہتری آئیگی، دوردرازاورپسماندہ علاقوں میں ملازمت کے ذیادہ مواقع دستیاب ہوں گے جبکہ قومی معیشیت پربھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔منصوبے کے تحت 56 انچ قطرکے حامل 1680کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائی جائیگی، اس پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے روزانہ 3.2ارب کیوبک فٹ گیس کی فراہمی ہوگی۔منصوبہ 2020 ء تک مکمل ہوجائے گا۔منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک مالی معاونت فراہم کررہاہے، اس سے پاکستان اوربھارت دونوں کو 1.325ارب کیوبک فٹ اورافغانستان کو0.51 ارب کیوبک فٹگیس فراہم ہوگی۔ ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ تاپی گیس منصوبے کے فنانشل کلوزکا ہدف رواں سال حاصل کئے جانے کاامکان ہے جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغازہوگا۔ذرائع کے مطابق تاپی پائپ لائن کمپنی لیمیٹڈ(ٹی پی سی ایل) اس منصوبے پرعمل درآمدکرنے والی کمپنی ہے جوچاروں ممالک نے قائم کی ہے، کمپنی نے فرنٹ اینڈانجنئیرنگ ڈیزائن کی سرگرمیاں شروع کر نے کیلئے مشیروں کی تعیناتی کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لائینزپائپ، لانگ لیڈزآئٹمزکی خریداری اور انجنئیرنگ، پرکیورمنٹ اورکنسٹرکشن کنٹریکٹروں کی تعیناتی شروع ہوچکی ہے، اسی طرح قانونی خدمات کیلئے قانونی مشیر کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے۔