ترکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں وادی کی بگڑتی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے، معاملہ او آئی سی کی پارلیمانی یونین کے 36ویں اجلاس میں اٹھایا جائے گا، کشمیر کے عوام کی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے ، خطے میں قیام امن کے لئے پاک بھارت مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کہا ہے کہ پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے اور پاکستان کا غم ہمارا غم ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہمارے خدشات ایک جیسے ہیں، کشمیریوں پربھارت کا یہ ایک شرمناک ظلم ہے جس پر عالمی برادری کوئی نوٹس نہیں لے رہی ،
انقرہ(ملت+آئی این پی ) ترکی نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے نتیجے میں وادی کی بگڑتی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور یہ معاملہ او آئی سی کی پارلیمانی یونین کے 36ویں اجلاس میں اٹھایا جائے گا، کشمیر کے عوام کی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے ، خطے میں قیام امن کے لئے پاک بھارت مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ پیر کو اس عزم کا اعادہ اور حمایت کی یقین دہانی ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرامن اور ترک پارلیمنٹ میں ترک پاکستان پارلیمانی گروپ کے چیئرمین محمد بالتا نے وزیراعظم نوازشریف کے کشمیر بارے نمائندہ خصوصی بیرسٹر محسن شاہ نوازرانجھا اور پرویزملک سے ملاقات کے دوران گفتگوکرائی ۔اس دوران سپیکر ترک اسمبلی نے کہا کہ ترکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں بگڑتی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور او آئی سی کی پارلیمانی یونین کے 36ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کی میزبانی ترکی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی قبرص کی طرح بین الاقوامی مسئلہ ہے اس لئے عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو روزمرہ کی ضروریات میں در پیش مشکلات کا فوری حل کیا جائے ۔ ترک اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا تسلسل خطے کے امن کے لئے انتہائی اہم ہے جبکہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی پرویز ملک نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں ۔ دریں اثناء ترک پارلیمنٹ میں ترکی پاکستان پارلیمینٹرین گروپ کے چیئرمین محمد بالٹا نے وزیراعظم نوازشریف کے مسئلہ کشمیر بارے خصوصی نمائندوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے اور پاکستان کا غم ہمارا غم ہے،پارلیمینٹرینز کا ہمارے برادرانہ تعلقات میں اہم کردار ہے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہمارے خدشات ایک جیسے ہیں اور ہمیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی۔ممبر قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرنے پر ترکی کا شکرگزار ہے
خبرنامہ
ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے‘ ترک سپیکر کی وزیراعظم کے کشمیر پر نمائندوں سے گفتگو
