اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف کو ترک صدر کے دو روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کا وزیر مہمانداری مقرر کر دیا گیا۔ وہ ترک صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے ترک مہمانوں کے استقبالیہ پروگرامات کے انچارج ہونگے ۔ پیر کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیر مہمان داری مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
خبرنامہ
ترک صدر کا دورہ پاکستان ، وزیر دفاع خواجہ آصف حکومت پاکستان کے وزیر مہمانداری مقرر
