اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں دہشت گردی کو شکست دینے کے بعد اس کی فکری شکست ضروری ہے ۔ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس ‘‘کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے دہشت گردی اورانتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ آپریشن’’ضرب عضب‘‘ کی کامیابی کے بعد ایک نئے قومی بیانیے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے سول اور عسکری حکام ، میڈیا اورماہرین تعلیم معاون کردارا دا کرسکتے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے میں دوست ممالک کے مہارت سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کورس کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجوں سے متعلق دو بریفنگز بھی دی گئیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، ارکان پارلیمان اورسول و فوجی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
خبرنامہ
تعلیم سے دہشت گردی اورانتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے: صدر
