خبرنامہ

تلاشی کا مطالبہ کرنیوالوں کی اپنی تلاشی شروع ہوگئی ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تلاشی کا مطالبہ کرنیوالوں کی اپنی تلاشی شروع ہوگئی ہے،قوم جان گئی ہے کہ الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت اور شواہد نہیں ہیں۔ جمعہ کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ میں عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم جان گئی ہے کہ الزام لگانے والوں کے پاس کوئی اور شواہد نہیں ہیں،تلاشی کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی تلاشی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ الزامات کی پتنگیں اڑانا آسان ہے مگر انہیں ثابت کرنا آسان نہیں ہوتا،ہمیں عدالت پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔