خبرنامہ

تمام شہروں میں سموگ سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اقدامات کیے جائیں: نواز شریف

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تمام شہروں میں سموگ سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اقدامات کیے جائیں اورمحکمہ ٹرانسپورٹ آلودگی سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کا سخت معائنہ کرے۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ شہروں میں سموگ سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اقدامات کئے جائیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ آلودگی سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں کا سخت معائنہ کرے۔وزیراعظم نے کہاکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات تیزی سے شجرکاری کرے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہیں۔