خبرنامہ

تنقید عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کی جانی چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے،مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے،نومولود سیاسی جماعت تحریک انصاف کا بالغ نظر ہونا ہوگا،گذشتہ ساڑھے تین سال میں ملک میں ہونے والی ترقی سب کے سامنے ہے،حکومت پر تنقید عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کی جانی چاہیے۔جمعرات کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے،گذشتہ عرصے میں ہونے والے سروے میں مسلم لیگ (ن) کو مقبول ترین جماعت قرار دیا،بینرز آویزاں کرنا عوام کی نوازشریف سے محبت اور یکجہتی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ،نومولود سیاسی جماعت تحریک انصاف کا بالغ نظر ہونا ہوگا،وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، گذشتہ ساڑھے تین سال میں ملک میں ہونے والی ترقی سب کے سامنے ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پر تنقید عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کی جانی چاہیے،ملکی مفاد کے خلاف کوئی بھی بات نہیں ہونی چاہیے۔