خبرنامہ

توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) و زیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ‘ ملک میں لوڈ شیڈنگ پہلے کی نسبت بہت کم ہو گئی ہے ‘ آئندہ 3 سے 4 سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ مزید بجلی پائیدار ترقی کیلئے درکار ہو گی‘ چین نے پاکستان کے توانائی بحران ختم کرنے کیلئے تعاون کیا ‘ پاکستان ترقی کے مراحل میں ہے ‘ چین ترقی کا قریبی شراکت دار ہے ‘ جمعہ کو کیراں ہائیڈرو پاور اور ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پید اکرنے کے منصوبوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی بحران عروج پر تھا۔ موجودہ حکومت نے توانائی بحران کے چیلنج سے نمٹنے کا عزم کیا۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پہلے کی نسبت بہت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 برسوں میں 10 ہزار میگا واٹ مزید بجلی پیداوار ترقی کیلئے درکار ہو گی۔ چین نے پاکستان کے توانائی بحران ختم کرنے کے لئے تعاون کیا۔ پاکستان ترقی کے مراحل میں ہے۔ چین ترقی کا قریبی شراکت دار ہے۔ ۔۔۔(رانا)