فیصل آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے رواں برس کے آخر تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی توانائی بحران کے خاتمے سے تجارتی ومعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ،حکومت کرپشن کے خلاف بھرپور اقدامات کررہی ہے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔وہ بدھ کو یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دورمیں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ملکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے شبانہ روز کوشاں ہیں او ر مخلوق خدا کی خدمت درد دل کے جذبہ سے کر رہے ہیں ان کے سفر کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔
خبرنامہ
توانائی منصوبوں کی تکمیل سے رواں برس کے آخر تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی: عابد
