خبرنامہ

توانائی کے منصوبوں سے مرحلہ وار پیداوار کا آغاز ہوگا، خرم دستگیرخان

اسلام آباد ۔ 20 مئی (ملت آن لائن، اے پی پی) وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے حکومت توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ )ن ) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی بجلی اورتوانائی کے منصوبوں پر اپنی توجہ مرکوز کرلی اوراس ضمن میں عملی اقدامات کا آغاز کیا، توانائی کے کئی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا۔