اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز جنیوا سے اسلام آباد پہنچیں اور دفتر خارجہ میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔تہمینہ جنجوعہ اس سے قبل جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ ہ فرخ عامل کوجنیوا میں پاکستان کامستقل مندوب تعینات کیاگیا ہے۔جو جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔فرخ عامل اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
خبرنامہ
تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہوگئیں
