اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سما ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری ہے،اس سلسلے میں رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے ، معاملے کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، سما ڈی ایس این جی پر حملے کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے ۔وہ پیر کو سما ٹی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نوید صدیقی سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے سما ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملے کی شدید مذمت کی اور سما کے اسٹنٹ کیمرہ مین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ تیمور کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز اور انٹیلی جنس ایجینسیوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے ، معاملے کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ سما ڈی ایس این جی پر حملے کے ذمہ داران قانون کی گرفت سی بچ نہیں پائیں گے ۔
خبرنامہ
تیمور کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری ہے: چودھری نثار
