خبرنامہ

تین سال میں تقریباً 33 کھرب 73 ارب روپے کا قرض لیا: ڈار

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) حکومت نے 3 سال میں تقریباً 33 کھرب 73 ارب روپے روپے قرض لیا۔ رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی گئی۔ قوم کا ہر بچہ مزید 16865 روپے کا مقروض ہو گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا کہ 3 سال کے دوران حکومت نے آئی ایم ایف سے ساڑھے 5 کھرب روپے جبکہ عالمی بینک سے چار کھرب 42 ارب رپے قرضہ لیا۔ اس عرصے میں ملکی بینکوں سے بھی 2376 ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا۔ حکومت نے 3 سال کے دوران قوم کے ہر بچے کو مزید 16 ہزار 865 روپے کا مقروض بنا دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو دو ہزار اٹھارہ تک پاکستان کے صرف بیرونی قرضے ہی 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے۔