خبرنامہ

جاوید ملک کی وزیراعظم کو پاک بحرین روابط بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی اور پاک بحرین روابط بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جاوید ملک نے بتایا کہ پاک بحرین بزنس کانفرنس مارچ میں اسلام آباد میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں بحرین کے وزیر تجارت بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بحرین کی جانب سے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی کے قیام کو خوش آیند فیصلہ قرار دیا۔