خبرنامہ

جاپان کے وزیرخارجہ کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) جاپان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپان کے وزیر مملکت 30 سے 31 اگست (2 روز) تک اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک جاپان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ جاپان کی معاونت سے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔